السی

السی کی کاشت نومبرکے پہلے ہفتے تک مکمل کی جاسکتی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصور

قصور(عکس آن لائن):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصور محمداکرم طاہر نے کہا ہے کہ السی کی کاشت فوری شروع کردیں تاکہ بروقت کاشت مکمل ہونے کی صورت میں بہتر پیداوار کاحصول ممکن ہو سکے۔انہوں نے اے پی پیکوبتایا کہ السی کی کاشت نومبرکے پہلے ہفتے تک مکمل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ السی کی کاشت کیلئے درمیانی میرازمین کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار السی کی منظورشدہ قسم چاندنی1988کی کاشت کیلئے زمین میں 2سے3مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلاکر اسے 2سے 3مرتبہ سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم وبھربھری ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین طورپر تیار ہوسکے۔انہوں نے بتایاکہ السی کی فصل کو بذریعہ ڈرل کاشت کرتے ہوئے اس کی قطاروں کا درمیانی فاصلہ بھی 30سینٹی میٹر تک ہوناچاہئیے۔انہوں نے بتایا کہ نہری علاقوں میں 6کلوگرام فی ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 8کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈال کر بمپرکراپ حاصل کی جاسکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں