الخدمت فاﺅنڈیشن

الخدمت فاﺅنڈیشن وزیرآبادنے محنت کشوں کو بلا سود چھوٹے قرضے فراہم کرنے کا جوآغاز کر دیا

وزیرآباد(نمائندہ عکس آن لائن) جماعت اسلامی کے صوبائی امیدوار پی پی51ناصر محمود کلیرنے کہا ہے،

کہ الخدمت فاﺅنڈیشن وزیرآبادنے محنت کشوںکو بلا سود چھوٹے قرضے فراہم کرنے کا جوآغازکیا ہوا ہے.

اسکیم کامقصدچھوٹے کاروبارکرنے والے مردوخواتین کوسپورٹ کرکے انہیںمعیارزندگی بہتربنانے کاموقع

فراہم کرناہے۔ قوم حکومت اوراپوزیشن کا کیا دھرا بھگت رہی ہے ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کرنے

والے حقائق بیان کرتے ہیں 270ارب کی کرپشن حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے کشکول توڑنے کے نعرے

لگانے والوں نے پوری قوم کے ہاتھ میں کشکول تھما دیا ہے۔ وہ الخد مت فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام

اسلا می مائیکرو فنانس مواخات پروگرام کے تحت بلا سودچھوٹے قرضے دینے کی

تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب کی صدارت الخد مت فاﺅنڈیشن کے صدر محمد مشتاق بٹ نے کی۔

اس موقع پرڈاکٹر حبیب اللہ،طارق قریشی ،رضا نصیر،وقاص احمد ،دانش ودیگر بھی موجودتھے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان بھرمیں مواخات پروگرام کے تحت بلاسودمائیکروفنانس کی صورت

میں قرضے فراہم کرچکی ہے ایسے حالات میں جہاں کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔

الخدمت فاﺅنڈیشن کی یہ کاوش محنت کشوں کے لئے امیدکی کرن ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرآبادالخدمت

فاﺅنڈیشن کایہ پراجیکٹ تحصیل بھرکے لئے خوشحالی اورتعمیروترقی کاسنگ میل ثابت ہوگا۔ الخدمت بلا تحفیص

صرف میرٹ کی بنیادپرمستحق افرادکی خدمت پریقین رکھتی ہے۔ صدرالخدمت فاﺅنڈیشن محمدمشتاق بٹ نے کہا ،

کہ یتیم بچوں کی کفالت ، مریضوں، طالبعلموں کی امداد، ایمبولینسیں، میڈیکل سنٹرخدمات سرانجام دے رہے ہیں .

جبکہ عیداوررمضان گفٹ کے ذریعے خدمات کاسلسلہ جاری ہے ۔ناصر محمود کلیر نے کہا کہ جماعت اسلامی

کے پاس ہی تبدیلی کا اصل ایجنڈا ہے جب قرآن کی حکمرانی اورآئین کی بالا دستی ہوگی تو پاکستان حقیقی

معنوں میں مدینہ کی ریاست بنے گا ۔ تقریب کے اختتام پر 22محنت کشوں میں30ہزار فی کس اور

3محنت کشوں میں 42 ہزار فی کس کے چیک تقسیم کئے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں