اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی ترکیہ کیلئے ایک ارب ڈالر امداد کی اپیل

نیویارک (عکس آن لائن)اقوام متحدہ نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک ارب ڈالر امداد کی اپیل جاری کر دی۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ ایک ارب ڈالر سے ترکیہ کے 52 لاکھ افراد کو 3 ماہ کے لیے انسانی امداد کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔اس سے پہلے اقوام متحدہ شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے تقریبا 40 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کر چکا ہے۔ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 42 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ آیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں