شہباز شریف

اقوام متحدہ،سلامتی کونسل اور مہذب دنیا مقبوضہ کشمیر میں بہتا خون رکوائے، شہباز شریف

اسلام آباد(عکس آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اوراپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے کشمیریوں سے حق خودارادیت کاوعدہ کئے 71 سال ہو گئے ،اقوام متحدہ،سلامتی کونسل اور مہذب دنیا مقبوضہ کشمیر میں بہتا خون رکوائے ۔ یوم قراردادحق خودارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے کشمیریوں سے حق خودارادیت کاوعدہ کئے 71 سال ہو گئے ،

عالمی برادری کے وعدے کی تکمیل کا بہادر کشمیری آج بھی انتظار کررہے ہیں ،اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ ظلم اور بربریت کی 7 دہائیاں گزر گئیں مگر عالمی ضمیر بیدار نہیں ہوا،اقوام متحدہ،سلامتی کونسل اور مہذب دنیا مقبوضہ کشمیر میں بہتا خون رکوائے ،ان کاکہناتھا کہ بہادر کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے پاکستان ان کے ساتھ ہے ،کشمیریوں نے قیام پاکستان سے پہلے الحاق پاکستان کرکے اپنا فیصلہ سنادیا تھا،کشمیریوں کے جائز، قانونی اور پیدائشی حق کیلئے پورا پاکستان یک جان اور متحد ہے،ظلم، جبر، ناانصافی کشمیریوں کو آزادی کے حق سے پیچھے ہٹاسکی،نہ ہٹا سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں