کابل(عکس آن لائن)افغان طالبان نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو ہندو کش کی اس ریاست سے طے شدہ فوجی انخلا میں ممکنہ تاخیر کے خلاف تنبیہ کرتے ہوے کہا ہے کہ ایسی کوئی بھی تاخیر نیٹو کی طرف سے جنگ کے تسلسل کی خواہش سمجھی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں کی قیادت نے کہا کہ اس انخلا میں کسی بھی تاخیر کا مطلب یہ ہو گا کہ نیٹو اتحاد جنگ جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔افغان طالبان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ ہمارا نیٹو کے آئندہ وزارتی اجلاس کے حوالے سے اس اتحاد کو مشورہ یہی ہو گا کہ افغانستان پر قبضے اور جنگ کو جاری رکھنا نا تو نیٹو کے اپنے مفاد میں ہو گا اور نا ہی افغان عوام کے مفاد میں۔طالبان کے اس بیان کے مطابق جو کوئی بھی جنگوں اور قبضے میں توسیع کی کوشش کرے گا، اسے اسی طرح جواب دہ بنایا جائے گا، جیسے گزشتہ دو عشروں کے دوران دیکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- حکومت نے پیٹرول پر 5روپے کمی کی، جبکہ عالمی منڈی میں 7ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ، حافظ نعیم الرحمن
- 2700ارب روپے کے محصولات اسٹے آرڈرز کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں،وزیر قانون
- اس بجٹ پر مزدور کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے، وزیر اعظم
- وزیرداخلہ کا پاکستان کوسٹل گارڈز کواپ گریڈ کرنے کا اعلان
- مزدوروں اور محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ اجتماعی ذمہ داری ہے، ایازصادق