حنا ربانی کھر

افغانستان میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے‘ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں‘حنا ربانی کھر

اسلام آباد (نمائندہ عکس)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے عالمی برادری کی تعمیری شمولیت پر زور دیا ہے۔امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ملاقات ہوئی ہے۔

امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے افغانستان میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے معاشرے کے سب سے کمزور طبقات کے مفادات کو مدنظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر مملکت نے کانگریس کی خاتون کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے لوگوں کے لیے بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر بھی سراہا ہے۔ملاقات کے دوران حنا ربانی کھر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں۔

اس موقع پر الہان عمر نے وزیر مملکت کا ان کے دورہ کے دوران وفد کی مہمان نوازی کے لیے شکریہ ادا کیا۔پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے اتفاق کیا کہ جب بھی دونوں ممالک نے مل کر کام کیا تو تاریخی طور پر پاکستان اور امریکہ دونوں کو فائدہ ہوا ہے اور اس دوران ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں