بائیڈن

افغانستان سے فوجی انخلا کے لیے اچھا وقت کوئی نہیں تھا، بائیڈن

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے ایسی میڈیا رپورٹیں مسترد کر دی ہیں کہ ملکی فوج میں ان کے افغانستان سے حتمی انخلا کے فیصلے پر عدم اطمینان پایا جاتا ہے۔ افغانستان سے انخلا کے لیے کوئی بھی وقت اچھا وقت نہیں تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہاکہ افغانستان سے فوجی انخلا کے لیے کوئی بھی اچھا وقت تو کبھی تھا ہی نہیں۔

انہوں نے اس رائے کے حق میں دلیل دیتے ہوئے کہا کہ مکمل فوجی انخلا کا واحد متبادل صرف یہی ہو سکتا تھا کہ مزید امریکی فوجی افغانستان بھیجے جائیں لیکن تب ہم پھر اسی جنگ کی طرف لوٹ جاتے، جو بتدریج غیر موثر ہوتی جا رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں