افغانستان

افغانستان، طالبان کاحملہ،18فوجی ہلاک

تالوقان(عکس آن لائن)افغانستان کے شمالی صوبہ تخار میں اتوار کی رات کو طالبان کے حملہ میں 18افغان فوجی ہلاک جبکہ 3 دیگر زخمی ہوگئے ہیں،مقامی عہدیدار نے پیر کے روز واقعہ کی تصدیق کر دی ہے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالخلیل اسیر نے شِنہوا کو بتایا کہ آدھی رات کو درجنوں طالبان عسکریت پسندوں نے ضلعی پولیس سٹیشن اور قریبی فوجی کیمپ پر بہت بڑا حملہ کر دیا جس کے بعد لڑائی شروع پہاڑوں سے آنے والے عسکریت پسندوں نے ضلعی پولیس سٹیشن پر قبضہ کرنے اور ضلع پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے ان کا منصوبہ ناکام عہدیدار نے کہا کہ وقوعہ پر خون کے داغوں سے لگتا ہے کہ متعدد عسکریت پسندبھی ہلاک ہوئے ہیں۔

طالبان عسکریت پسند گروپ نے تاحال واقعہ پر کوئی بیان نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں