اعظم سواتی

اعظم سواتی نے وزارت ریلوے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر اعظم سواتی نے وزارت ریلوے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اورنئے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی وزارت ریلوے پہنچے ،شیخ رشید احمد نے بطور وزیر ریلوے چارج چھوڑ دیا۔ اعظم سواتی نے وزارت ریلوے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

دونوں وفاقی وزرا نے ایک دوسرے کے لئے نئی ذمہ داریاں ملنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اعظم سواتی نے شیخ رشید احمد کو ریلوے میں گذشتہ دو سالوں میں اعلی کارکردگی دکھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ چیئر مین پاکستان ریلوے حبیب الرحمن گیلانی نے نئے وزیر ریلوے کو پاکستان ریلوے کے حوالے سے بریفنگ دی۔اعظم سواتی نے کہاکہ ریلوے کو جدید ترین ٹرانسپورٹ میں تبدیل کرنا ایک بڑا چیلنج ہے، مسافروں کی حفاظت اور سر وس پر اعتماد کو یقینی بنایا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں