اشنا شاہ

اشنا شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے مذہبی پہلوں کو ان کی خاصیت قرار دیدیا

کراچی (عکس آن لائن)اداکارہ اشنا شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے مذہبی پہلوں کو ٹیم کی خاصیت قرار دے دیا۔اداکارہ اشنا شاہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں تمام کھلاڑیوں کے درمیان دوستی، بھائی چارہ، اتحاد ، اللہ سے قربت کا عنصر پایا جاتا ہے جو اچھی چیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے زیادہ تر وقت کینیڈا میں گزارا ہے اس لیے کبھی قومی کرکٹ ٹیم کا اتنی گہرائی سے مشاہدہ نہیں کیا کہ اس میں بہتری کے حوالے سے کچھ کہہ سکوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کرکٹ ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے اور ان کا مذہبی پہلو یا مذہب سے لگا ایک اچھا تاثر ڈال رہا ہے اور لوگوں کو پسند آ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں