سابق وزیراعظم

اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس،سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد(عکس آن لائن ) اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سمیت دیگر ملزمان پر عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔ پیر کو اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی،جہاں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور انعام اکبر بھی احتساب عدالت میں پیش نہ ہوسکے جس پرفردِ جرم کی کارروائی موخر کردی گئی۔

سماعت میں شریک ملزم فاروق اعوان کی جانب سے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست پر عدالت نے نیب سے جواب طلب اور تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر حاضر ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت چوبیس مارچ تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں