مریم نواز

اس وقت تک لڑیں گے جب تک ملک میں مکمل جمہوریت کی فتح نہیں ہوجاتی‘ مریم نواز

لاہور (نمائندہ عکس)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اس وقت تک لڑیں گے جب تک ملک میں مکمل جمہوریت کی فتح نہیں ہوجاتی‘پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور اپنے اختتام کو پہنچا‘(ن) لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے اہم کردار کیا‘جمہوریت کے لئے کبھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، نوازشریف کی لیڈر شپ میں ملک کو ترقی و خوشحالی کے سفر کو وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے یہ سفر رکا تھا۔تفصیلات کے مطابق نائب صدر مریم نواز کی ملک کے معروف ٹک ٹاکر سے ملاقات ہوئی ہے، معروف ٹک ٹاکرز نے جاتی امراء میں مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں حالیہ سیاست سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہوئی اور ٹک ٹاکرز نے مسلم لیگ ن پر مکمل اعتماد کااظہار کیا۔مریم نواز نے کہا کہ جمہوریت کے لئے کبھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، نوازشریف کی لیڈر شپ میں ملک کو ترقی و خوشحالی کے سفر کو وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے یہ سفر رکا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تک لڑیں گے جب تک ملک میں مکمل جمہوریت اور ووٹ کو عزت دو کی آخری فتح نہیں ہوجاتی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کو تلاشی دینا ہو گی اب تمہیں فرار نہیں ہونے دیں گے۔دوسری جانب ٹک ٹاکرز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے عوام کی فلاح و بہبود کےلئے اہم کردار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں