تحریک عدم اعتماد

اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے ہوم ورک مکمل

لاہور(نمائندہ عکس) متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے (ن) لیگ کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اسپیکرپرویزالہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتمادلانے پرمشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے اسپیکرکے خلاف عدم اعتماد لانے کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔اسپیکرپنجاب اسمبلی کےخلاف اجلاس سے قبل تحریک عدم اعتمادجمع کروائے جانے کاامکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں