اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا عملہ عطل کردیا

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے عملے میں شامل دو اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر اور ایک اسٹاف آفیسر کو معطل کر دیا۔ معطل کئے جانے والے افسران میں اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر محمد شاہد، اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر عظیم بٹ اور اسٹاف آفیسر محمد امان خالد وائیں شامل ہیں۔

اسپیکر کو وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر کے عملے پر تحفظات تھے۔ اسی بنیاد پر پرویز الہی نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے انہیں معطل کیا ہے۔ اسپیکر نے ڈپٹی اسپیکر اسٹاف کے تینوں افسران کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں