راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں آئل اینڈ گیس کمپنی پر دہشت گرد حملے کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نیڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں آئل اینڈ گیس کمپنی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

منگل کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیااور کہا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے ، پوری قوم سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

انہوں نے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں