سپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف و ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم خان درانی کی سیکٹر آئی ٹن اسلام آباد میں خود کش دھماکے کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف و ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم خان درانی نے سیکٹر آئی ٹن اسلام آباد میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں شر پسند عناصر کو قانون کے مطابق گرفتار کر کہ قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں۔ اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے خود کش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اسپیکر نے دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں شر پسند عناصر کو قانون کے مطابق گرفتار کر کہ قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات بلندی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطائ فرمانے کی دعا کی ۔

اپنے بیان میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم نے بھی آئی ٹن دھماکے کی مذمت کی ۔ انہوںنے دھماکے کے نتیجے میں شہید پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔ڈپٹی اسپیکر نے شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ڈپٹی اسپیکر نے دھماکے کے نتیجے میں زخموں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں