اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی نازیبہ الفاظ استعمال کرنے والے ممبران پر اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی

اسلام آباد(عکس آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نازیبہ الفاظ استعمال کرنے والے ممبران پر اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کر دی،یہ پابندی اگلے احکامات تک جاری رہے گی۔

اسپیکر نے یہ کاروائی قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت ان کو تفویض اختیارات کے تحت کی ہے۔ جن اراکین پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں علی نواز اعوان، عبدالمجید خاں، فہیم خان، شیخ روحیل اصغر، علی گوہرخان، چوہدری حامد حمید اور آغا رفیع اللہ شامل ہیں،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب اس سلسلے میں متعلقہ اراکین اور اسمبلی سیکورٹی کو احکامات جاری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں