اسٹیو کربی کراچی کنگز کے فاسٹ بالنگ کوچ مقرر

کراچی(عکس آن لائن)کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے ایڈیشن 9 سے قبل اسٹیو کربی کو فاسٹ بالنگ کوچ مقرر کردیا۔

لنکا شائر، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اسٹیو کربی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 میں کراچی کنگز کے کوچنگ سٹاف کا حصہ ہوں گے۔کربی نا صرف زمبابوے کی قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ ہیں بلکہ اس کے ساتھ زمبابوے کرکٹ کے پاتھ وے ڈیویلپمنٹ پروگرام کے سربراہ بھی ہیں۔

اس سے قبل اسٹیو کربی سمرسیٹ کاونٹی، ڈربی شائر کاونٹی کے بالنگ کوچ اور مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی)کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔بطور کھلاڑی اسٹیو کربی کاونٹی کرکٹ میں یارکشائر، گلاسٹرشائر اور سمر سیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں