زمین پر غبن کیس

اسٹیل ملز کی زمین پر غبن کیس میں قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور ،ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ کو گرفتار کر نے سے روک دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں حکومت سندھ اور اسٹیل ملز کی زمین پر غبن کیس میں قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کو گرفتار کر نے سے روک دیا ۔

بدھ کو چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار نے سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اپنے وکیل قاسم عباسی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے ۔سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت دو لاکھ مچلکوں کی عوض منظور کرلی گئی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو گرفتاری سے روک دیا،

عدالت نے کیس کی سماعت 8 جون تک کے لئے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں