اسٹیبلشمنٹ ڈویژن

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے10 کروڑ 19 لاکھ روپے جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 10 کروڑ 19 لاکھ کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 33 کروڑ 32 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سول سروسز اکیڈمی والٹن لاہور میں اکیڈیمک بلاک کی تعمیر کے لئے 5 کروڑ 25 لاکھ، لاہور میں این ایس پی پی آن لائن ٹریننگ کے قیام کے لئے 2 کروڑ 43 لاکھ، سول سروسز اکیڈمی والٹن لاہور میں بولان ہاسٹل کی تعمیر کے لئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں