شاہ محمود قریشی

اسمبلی میں جائیں گے اور اپنا موقف پیش کریں گے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نمائندہ عکس )پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسمبلی میں جائیں گے اور اپنا موقف پیش کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اسمبلی میں جائیں گے اور اپنا موقف پیش کریں گے، جس طرح علی محمد خان نے تنہا اپنا موقف پیش کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج صدارتی ریفرنس کی سماعت اہمیت رکھتی ہے، توقع ہے کہ عدالت رہنمائی فرمائے گی۔ سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فیصلہ پہلے ہوجاتا تو پیچیدگیاں نہیں دیکھنی پڑتیں، جمہوری قدرکو پامال کیا گیا اور آئین شکنی بھی کی گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماڈل ٹاون کی تاریخ دہرا دی گئی ،ضمیر فروشوں نے ووٹ بیچا اور جمہوریت،پارلیمنٹ کی امیج کونقصان پہنچا ہے، الیکشن کمیشن خاموش کیوں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو بھارتی وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر مبارکباد دی، شہبار شریف نے خط کے ذریعے مودی کا شکریہ ادا کیا ہے، انہیں مودی کاشکریہ ادا کرتے وقت مسئلہ کشمیر یاد نہیں آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنگو میں تحریک انصاف نے پہلے سے زیادہ ووٹ لیکر سیٹ نکالی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں