وزیر اعلی پنجاب

اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے،انشااللہ بجٹ منظور ہوگا، حمزہ شہباز

لاہور (نمائندہ عکس ) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ معاشی حالات سے پریشان عوام کوبجٹ میں ریلیف دیں گے۔ صوبائی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کو بجٹ میں ریلیف دینے کیلئے اقدامات تجویز کیے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پرامیدہوں کہ جلد بحرانوں پر قابو پالیں گے، معیشت بھی جلد ٹریک پرآجائے گی، اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے،انشااللہ بجٹ منظور ہوگا۔ حمزہ شباز کی زیرصدارت مسلم لیگ ن پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکا نے حمزہ شہباز کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا، اجلاس میں صوبائی وزرا، پیپلزپارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بارے میں حکمت عملی بھی وضع کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں