عابد شیرعلی

اسمبلیوں سے نکلے ہیں پہلے احتساب ہوگا پھر انتخاب ہوگا،رہنما عابد شیرعلی

مکوآنہ (عکس آن لائن)فیصل آباد سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کونااہلی سے کوئی نہیں بچا سکتا، عمران خان کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی نظر آرہی ہے، صوبے مقروض بنا کر وہ اسمبلیوں سے نکلے ہیں پہلے احتساب ہوگا پھر انتخاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی چوری اور ڈاکے اتنے سنگین ہیں کہ اس نے ہر چیز میں مس ڈیکلیریشن دی ہوئی ہے، اس نے اب قانونی طور پر آوٹ ہونا ہے، جس کے لیے یہ دیوار پر لکھا ہوا نظر آرہا ہے کہ عمران خان کونااہلی سے کوئی نہیں بچا سکتا۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ ہم سیاسی طور پر نہ تو پہلے گھبرائیں ہیں نہ ہی اب، ہم نے کوئی گن پوائنٹ پر صوبہ نہیں لیا بلکہ انہوں نے خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے، پنجاب کے لوگوں کی چوروں سے جان چھوٹ گئی ہے،

پنجاب کے وسائل کو عمران نیازی کی ذاتی تشہیر کے لئے استعمال کیا گیا، جس سے صوبہ مالی طور پر مقروض ہوگیا ہے۔عابد شیرعلی نے کہا کہ عمران خان اور اس کی ٹیم نے جو دو صوبوں کا حال کردیا ہے، ان معاملات سے نکلنے کے لئے وہ اسمبلی سے نکلے ہیں، دونوں صوبوں کو مقروض بنادیا گیا ہے، اب یوم حساب آیا ہے، پہلے احتساب ہو گا پھر انتخاب ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں