نیئر حسین بخاری

اسمبلیاں توڑنے کا ڈرامہ کرنے والا یو ٹرن ماسٹر معافی کیلئے پاؤں پکڑنے اور ہاتھ جوڑنے پر آگیا ہے ، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کا ڈرامہ کرنے والا یو ٹرن ماسٹر معافی کیلئے پاؤں پکڑنے اور ہاتھ جوڑنے پر آگیا ہے ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کی بڑی تعداد نااہل عمران خان کا ساتھ چھوڑ چکی ہے ،ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ قریشی لاپتہ اورپرویز خٹک اسد عمر اور مرکزی لیڈر پی ٹی آئی وفد سے لاتعلق رہے ۔

انہوںنے کہاکہ نالائق اور ناکام عمران خان کی جمہوری نظام کے خلاف سازش پر پی ٹی آئی میں دراڑیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ بے نظیر شہید کا قول جمہوریت بہتری۔ انتقام ہے سچ ثابت ہو رہا ہے ، ماورائے آئین و قانون اقدامات کے زمہ دار سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے پارلیمنٹ کے سامنے سر خم تسلیم کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آئین کی بالادستی اور جمہوری نظام کے تسلسل یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ معاشی استحکام ملکی خوشحالی کی ضمانت قومی ترقی کیلئے سیاسی استحکام اشد ضروری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں