حسن علی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولرحسن علی کا فیصلہ تبدیل ،باقی میچز کھیلیں گے

ابو ظہبی (عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز سے دستبردار ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولرحسن علی نے فیصلہ تبدیل کرلیا ،باقی میچز کھیلیں گے حسن علی کو ذاتی وجوہات کی بناء پر پیر کی شام ابوظہبی سے پاکستان روانہ ہونا تھا تاہم اب وہ فرنچائز کے ساتھ ہی رکیں گے۔فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ میں اپنی اہلیہ کا مشکور ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں مجھے سپورٹ کیا۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر حسن علی نے خاندانی مصروفیات کے باعث پاکستان واپس آنے اور پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچوں میں حصہ نہ لینے کا کہا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی اعلان کیا تھا کہ حسن علی بقیہ میچز سے آئوٹ ہوگئے ہیں وہ ببل سے باہر چلے گئے ہیں۔اس متعلق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ فیملی سب سے بڑھ کر ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں