اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چینی انکوائری کمیشن کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

کرلیا۔ عدلات نےشوگرملز ایسوسی ایشن کے وکیل مخدوم علی خان کو ہدایت کی کہ بدھ تک تحریری دلائل

جمع کرایا جائے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وکیل مخدوم علی خان

نے جواب الجواب دلائل میں کہا کہ کسی بھی معاملے پر سمری کابینہ ڈویڑن سے بھیجی جاتی ہے،

کمیشن کی تشکیل میں بے ضابطگیوں پر دلائل دیتے ہوئے مخدوم علی خان نے سپریم کورٹ 1991 کے

فیصلے کا بھی حوالہ دیا۔ اس پر اٹارنی جنرل نے 2017 کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا.

جس شعبے میں بحران پیدا ہوا اس سے متعلقہ وزارت انکوائری کی سمری بھیجتی ہے،

ایسا تب ہوتا ہے جب تحقیقات کا فیصلہ متعلقہ وزارت نے کیا ہو،

اس بار چینی اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ وزیراعظم کا تھا، وزیراعظم تحقیقات کے احکامات جاری

کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، یہ اعتراض درست نہیں کہ پہلے کوئی سمری بھیجنا ضروری تھی۔

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں