نیئر حسین بخاری

اسلام آباد ہائی کورٹ خاتون جج کو دھمکیاں دینے پرعمران خان کے خلاف نوٹس لے ، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (نمائندہ عکس)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ خاتون جج کو دھمکیاں دینے پرعمران خان کے خلاف نوٹس لے ۔

اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ اسرائیل اور بھارت کے فارن فنڈنگ سے ملک میں انتشار پھیلانے کے خدشے پر عمران خان کو فوری حراست میں لیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ قومی سلامتی ریاستی اداروں کی تضحیک کرنے والا مودی یار تو ہو سکتا ہے حب الوطن نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ملک دشمن شہریوں کے فنڈز پر پارٹی چلانے والے کا مکروہ چہرہ اور کھناونا کردار کھل کر سامنے آگیا ہے ، ریاست مدینہ کا دعویدار قومی مجرم کا مددگار نکلا ۔ انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان کو تقسیم اور بغاوت پر اکسانے کے مجرم۔سے سڑکوں پر اظہار یکجہتی خطرناک ایجنڈہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں