کلبھوشن یادیو

اسلام آباد ہائی کورٹ ، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے منگل کو سماعت کرنا تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل کی درخواست پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کے کیس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں