اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ: انتظامیہ کے سینئر افسر کو سب جیل بنی گالہ کا دورہ کرنے کا حکم

اسلام (عکس آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ کے سینئر افسر کو سب جیل بنی گالہ کا دورہ کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے بشریٰ بی بی کی سب جیل میں موجودگی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کےلیے درخواست کی سماعت ہوئی۔

اس دوران بشریٰ بی بی کے وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ کے گھر کے ایک کمرہ میں بند کر کے رکھا گیا ہے، عدالت بیلف مقرر کردے اور وہ جا کر دیکھ کر آج ہی رپورٹ دے۔

انہوں نے کہا کہ جب بشریٰ بی بی اڈیالہ پہنچ گئی تھیں تو سپرنٹنڈنٹ جیل کو بنی گالہ منتقلی کا اختیار نہیں تھا۔اسٹیٹ کونسل کے وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی سابق خاتون اول ہیں، ان کی سیکیورٹی کےلیے بنی گالہ منتقل کیا گیا ہے۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے آرڈر کی رپورٹ رجسٹرار کے پاس جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ جیل آرڈر پاس کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں