کاروباری مراکز

اسلام آباد کی مارکیٹس، کاروباری مراکز ہفتے کے مختلف ایام میں بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ عکس آن لائن ) ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلا وکی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف کاروباری مراکز، مارکیٹس ہفتے کے مختلف دنوں میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو جی 9، جی 13، ستارہ مارکیٹ، جی 15، جی 10، فرنیچر مارکیٹ بند رہیں گی۔

گولڑہ روڈ، بہارہ کہو، ڈی ایچ اے، پی ڈبلیو ڈی، پاکستان ٹان، جی 11، آپیارہ مارکیٹ، آئی ٹین میں بھی تمام مارکیٹس جمعے اور ہفتے کو بند رہیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات اور جمعے کو صفا مال، سینٹورس مال، گیگا مال، ایما زون مال بند رہیں گے۔ جب کہ ہفتے اور اتوار کو بلیو ایریا، ایف 10، میلوڈی مارکیٹ، ای 11، ایف 8، آئی 8، ایف 11، ایف 6 اور ایف 7 کی مارکیٹس بند رکھی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں