مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ، ناجائز قبضہ چھڑانے کے لیے جائز جدوجہد کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمن

ملتان(عکس آن لائن)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ناجائز قبضہ چھڑانے کے لیے جائز جدوجہد کر رہے ہیں،پی ڈی ایم کی تمام پارٹیاں اپنے موقف پر قائم اور متفق ہیں، ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پالیسی میں تبدیلی کو بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا جاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام پارٹیاں اپنے موقف پر قائم اور متفق ہیں، ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پالیسی میں تبدیلی کو بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ استعفوں کا مرحلہ باقی ہے، استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع ہو چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ہم اسلام آباد سے ناجائز قبضہ چھڑانے کے لیے جائز جدوجہد کر رہے ہیں۔بہاول پور ریلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ رکاوٹیں پہلے بھی توڑیں اب بھی توڑیں گے، عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، عوامی مینڈیٹ پر آنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں