ہاتھا پائی

اسلام آباد میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور جمہوری وطن پارٹی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی

اسلام آباد (نمائندہ عکس) اسلام آبادکی کوہسار مارکیٹ میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور جمہوری وطن پارٹی کارکنوں میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے جس دوران قاسم سوری کے دوست ڈاکٹرعارف کی دائیں آنکھ‘ خالدبھٹی کی آنکھ اور ران زخمی ہو گئی ‘حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری صبح سحری کے لیے ہوٹل پر بیٹھے تھے کہ کچھ افراد نے آکر نعرے بازی شروع کر دی جس پر نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔اس واقعے کے حوالے سے قاسم سوری کا کہنا ہے کہ سحری کے لیے بیٹھا ہوا تھا کہ چند لوگ آئے اور حملہ کر دیا۔قاسم سوری کے مطابق ہوٹل پر موجو د لوگوں نے ردعمل دیا اور ان کےخلاف نعرے لگائے۔

قاسم سوری نے بتایا کہ وہاں موجود لوگوں نے حملہ آوروں کو کرسیاں ماریں جس سے وہ لوگ فرار ہو گئے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا پاکستانی عوام ان کے چہرے پہچان چکے ہیں، اس طرح کے حملے شروع کیے تو عوام آپ کو جینے نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں