سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد ،سلیم مانڈوی والا کیخلاف کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت 28اپریل تک ملتوی

اسلام آباد(عکس آن لائن) اسلام آباد احتساب عدالت میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیخلاف کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت 28اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ۔سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے ،سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی جانب سے فرد جرم عائد نہ کرنے اور حاضری سے مستقل استثنیٰ کی الگ الگ درخواستیں دائر کر دی گئی ،دیگر ملزمان کی جانب سے بھی درخواستیں دائر ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ نیب پراسیکوٹر نے کہاکہ آئندہ سماعت پر درخواستوں پر جواب دینگے، آئندہ سماعت پر بتائیں گے کہ منی ٹریل کہاں سے آئی۔عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 28 اپریل تک ملتوی کر دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں