میئراسلام آباد

اسلام آبادہائی کورٹ کا میئراسلام آباد کو بحال کرنے کا حکم

اسلام آباد(عکس آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئراسلام آباد شیخ انصرعزیز کو دوبارہ بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے ۔

سیکرٹری چیئرمین لوکل کمیشن افسر علی سفیان ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوئے۔عدالت نے سیکرٹری چیئرمین لوکل کمیشن کی جانب سے پیش کیے گئے ریکارڈ پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں ریکارڈ ایسا پیش کیا جاتا ہے؟جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا ایم سی آئی کے ساتویں اجلاس کے ایجنڈے میں میئر کی معطلی شامل تھی۔

سیکرٹری چیئرمین لوکل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ اجلاس کے ایجنڈے میں میئر کی معطلی شامل نہیں تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئراسلام آباد کی90 روز کیلئے معطلی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے شیخ انصر عزیز کو بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے17 مئی کو میئر اسلام آباد کو90 روز کیلئے معطل کر دیا تھا۔ شیخ انصرعزیز کی معطلی کا مقصد ان کے خلاف الزامات کی صاف شفاف انکوائری کرنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں