وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے ،رانا ثنا اللہ خان

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں،چوری پکڑے جانے پر ‘جھوٹا عمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی’ مکاری و عیاری کرنے لگتے ہیں۔ اتوار کو شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے کیونکہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے قانونی ٹچ سے بھاگ رہے ہیں ،

ہر چوری پکڑے جانے پر جھوٹا عمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی مکاری، فنکاری اور عیاری کرنے لگتے ہیں ،فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کتنا گندا کردار ہے۔ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے گندے اور گھٹیا کردار ہیں، عمران نیازی نے 8 سال پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے لیکن اللہ تعالی نے اکبر ایس بار کو سچا ثابت کر دیا ،اللہ تعالی کا پاکستان پر کرم ہوا اور جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں