ٹا ئیگر فورس کے رضا کاروں

اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ کا ٹا ئیگر فورس کے رضا کاروں کے تربیتی سیشن کے نوجوانوں سے خطاب

اوکاڑہ(نمائندہ عکس آن لائن)اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ محترمہ سیدہ آمنہ مودودی، چوہدری سلیم صادق صدر سٹی کارپوریشن تحریک انصاف ڈسٹرکٹ اوکاڑہ نے ٹا ئیگر فورس کے رضا کاروں کے تربیتی سیشن کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ لوگ ٹائیگر فورس کی حوصلہ افزائی کریں،

رضا کار بلا معاوضہ حکومتی اداروں کی معاونت اور زیر نگرانی کورونا وباءسے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم ، 20نکاتی ایس اوپیز پر عملدرآمد کے جائزے ، ہسپتالوں اور قرنطینہ سنٹروں سمیت دیگر تفویض کردہ ذمہ داریوں کی قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دہی کے لیے میدان عمل میں اتر چکے ہیں ،ٹائیگر فورس انسانی خدمت کی نئی تاریخ رقم کرے گی،انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی خدمات ملک و قوم کیلئے وقف کریں ،

ٹائیگر فورس کا قیام ایک دوراندیش فیصلہ ہے جس کے دورس نتائج نکلیں گے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار نوجوان نسل کی خدمات کو سراہا جا رہا ہے ہماری یہ نوجوان نسل ٹائیگر فورس کے قیام کا احسن فیصلہ اپنی سماجی خدمات کے ذریعے ثابت کرے گی ، ٹائیگر فورس کا قیا م نوجوان طبقہ کو قومی دھارے میں شامل کر کے معاشرے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ، عبدالحمید جج، آصف گجر سیکرٹری انفارمیشن سٹی کارپوریشن تحریک انصاف نے بھی خطاب کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں