غزہ

اسرائیل کی رفح اور خان یونس میں رات گئے فائرنگ، متعدد فلسطینی شہید

غزہ (عکس آن لائن)غزہ کے شہر رفح میں گھروں پر رات گئے ہوائی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں کم از کم 8افراد شہید ہو گئے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 50سے زائد فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے علاقے دیر البلاح میں رات بھر ہوائی فائرنگ اور توپ خانے سے بمباری کی، جس کے نتیجے میں 3بچوں سمیت 8فلسطینی شہید ہوگئے۔دوسری جانب خان یونس میں اسرائیلی نے فضائی حملے کرکے متعدد گھروں کو نشانہ بنایا جس سے کم از کم 5فلسطینی شہید اور 10زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی توپ خانے کے ذریعے غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں شیخ عجلین، تل الحوا اور الزیتون شامل ہیں، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔اسرائیل نے مشین گنوں اور میزائل سے بمباری کرکے رفح اور خان یونس شہروں کے علاقے میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے خیموں کو نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں