بیت المقدس

اسرائیل نے بیت المقدس کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر اور اس کے اطراف کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ہولوکاسٹ فورم کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب کی آڑمیں بیت المقدس کے تمام اہم مقامات پر فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی اور شہریوں کوگھروں سے نکلنے سے روک دیا۔عبرانی میڈیاکے مطابق بیت المقدس میں ہولوکاسٹ کی تقریب میں شرکت سے قبل شہر میں 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

10 ہزار پولیس اہلکار پوری اسرائیلی پولیس کا ایک تہائی ہے۔ ان اہلکاروں کوبیت المقدس میں تعینات کیا گیا ہے۔اسرائیلی حکومت نے بیت المقدس کونو فلائی زون قرار دیتے ہوئے مسافر طیاروں اور ڈرون طیاروں کی پروازوں پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں