فلسطین

اسرائیل نے اپنی طاقت کے زعم میں فلسطین میں انسانی المیے کو جنم دیا ‘ شاہدہ منی

لاہور( عکس آن لائن) نامور گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنی طاقت کے زعم میں فلسطین میں انسانی المیے کو جنم دیا جس پر اس کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلنا چاہیے ،اگر امت مسلمہ متحد نہ ہوئی تو اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہیں گے اوریہ ظلم دوسرے مسلمان ممالک تک بھی پھیل سکتا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ مسلمان ممالک کو اپنی طاقت کو ایک جگہ جمع کرکے حکمت عملی بنانی چاہیے ،مسلمان تشدد ، انتہا پسندی اور جنگ کے ذریعے بے گناہ انسانوں کو نقصان پہنچانے جیسے عزائم نہیں رکھتے لیکن جب ان پر جارحیت کی جائے اور جنگ مسلط کی جائے تو پھر جواب دینا ان کا حق بنتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسلمان حق پر ہیں اور دنیا بھر میں شعور رکھنے لوگ ان کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں