ریاض المالکی

اسرائیل نسل پرست ہے،فلسطین کا عالمی عدالت میں بیان

دی ہیگ(عکس آن لائن) فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے عالمی عدالت انصاف کے سامنے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور برسوں سے فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے عالمی عدالت انصاف کے سامنے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور برسوں سے فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔المالکی نے کہا کہ اسے جاری رکھنے کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے۔

اسے جلد ختم کرنا اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی قبضے کو بغیر کسی شرط کے ختم ہونا چاہیے۔عدالت کے جج 50 سے زائد ممالک کے دلائل سنیں گے جس کی بنیاد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے 2022 میں عدالت کے لیے پیش کی گئی ایک ایڈوائزری ہے۔

المالکی نے یہ بھی کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیلی قبضے کے تحت نوآبادیاتی اور نسل پرستی کا شکار ہیں۔ المالکی نے مزید کہا: فلسطینی استعمار اور نسل پرستی کا شکار ہیں۔ ایسے لوگ بھی ہیں جو ان الفاظ پر ناراض ہیں۔ انہیں اس حقیقت پر غصہ آنا چاہیے جس کا ہم شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں