حماس

اسرائیل سے آزادی ہماری اولین ترجیح ہے،حماس

مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن)اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسیر تحریک کو صہیونی جیلروں کے خلاف اپنی مرضی کی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کی آزادی اولین قومی ترجیح ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیٹیکل بیورو کے رکن اور حماس کے شہدا، زخمیوں اور قیدیوں کے دفتر کے سربراہ زاہر جبارین نے کہا کہ ہمارے بہادر قیدیوں، اندرون اور بیرون ملک مقیم ہمارے عوام اور تمام مسلمانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔یہ مبارک باد فلسطینی قوم کے ان بہادر اسیران کی طرف سے اپنے حقوق کے حصول کی مبارک باد ہے۔

جبارین نے کہا کہ ہمارے عوام، اس کے تمام قومی دھڑوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جنہوں نے اسیران تحریک میں ان کا ساتھ دیا۔جبرین نے اس بات پر زور دیا کہ قابض ریاست کے ساتھ ہماری جنگ تمام دستیاب ذرائع سے جاری ہے اور ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ ہم اپنے تمام قیدیوں کو خاندانوں کے ساتھ واپس نہیں ملا لیتے۔قابض جیلوں کے اندر قومی اسیران تحریک نیجمعرات کو اعلان کیا کہ قابض جیلروں نے عمر قید اور زیادہ سزاں کے قیدیوں کے خلاف اپنے تمام حالیہ صوابدیدی اقدامات پر نظرثانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں