امریکہ کا دوسرا بحری بیڑہ

اسرائیل حماس جنگ ، امریکہ کا دوسرا بحری بیڑہ بھی خطے میں پہنچ گیا

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکہ کا دوسرا بحری بیڑا بھی اسرائیل کی مدد کے لیے پہنچ گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی مدد کے لیے امریکی مدد و حمایت کا عظیم استعارہ بن کر پہنچنے والا بحری بیڑا کیرئیر سٹرائیک گروپ (سی ایس جی) ہے۔ یہ امریکہ کا پرچم بردار ائیر کرافٹ کیرئیر ہے۔

اس بحری بیڑے کو گائیڈڈ میزائلوں سے مسلح کیا گیاہے اور یہ گائیڈڈ میزائلوں کو روکنے کی بھی اہلیت رکھتا ہے۔امریکی دفاعی حکام نے کہاکہ ہم جان بوجھ کر اپنے مخالفین کو مضبوط پیغام دینے کے لیے یہ بحری بیڑے اور دوسرا اسلحہ خطے میں بھیج رہے ہیں۔ اسی طرح اپنے شراکت داروں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ان کی مدد کو کتنی زیادہ اہلیت دیتے ہیں۔

امریکی دفاعی حکام نے مزید کہا کہ دوسرے بحری بیڑے کا خطے میں پہنچنا صرف ہماری خطے کے لیے حکمت عملی کا حصہ نہیں بلکہ اسرائیل کی مدد کے لیے ہے۔ کیونکہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا پورا حق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں