اسرائیلی وزیرِاعظم

اسرائیلی وزیرِاعظم کا غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دینے کا عزم

تل ابیب (عسک‌آن لائن)اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہفتے کے روز دیر گئے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کے قریب رہنے والے فلسطینیوں کو نقلِ مکانی کا انتباہ کیا جبکہ یہ عزم ظاہر کیا کہ حماس کے اچانک حملے کے بعد وہ اس کے ٹھکانوں کو ملبے میں تبدیل کر دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہاکہ برائی کے اس شہر میں وہ تمام جگہیں جہاں حماس قائم ہے، وہ تمام جگہیں جہاں حماس چھپی ہوئی ہے، جہاں سے وہ کام کر رہی ہے –

– ہم انہیں ملبے کا ڈھیر بنا دیں گے۔انہوں نے ایک مختصر ٹیلی ویژن بیان میں کہا۔ میں غزہ کے لوگوں سے کہہ رہا ہوں ابھی وہاں سے نکل جائیں کیونکہ ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ ہر جگہ ایکشن لینے والے ہیں۔فلسطینی گروپ حماس نے ہفتے کے روز اسرائیل پر کئی برسوں میں سب سے بڑا حملہ کیا۔ اس غیر متوقع یلغار میں غزہ سے فائر کیے گئے راکٹوں کی ایک بوچھاڑ کے ساتھ ساتھ مسلح افراد اسرائیل میں داخل ہو گئے

اور 20 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔اسرائیل نے کہا کہ ایران کے حمایت یافتہ گروپ نے اعلانِ جنگ کیا ہے کیونکہ اس کی فوج نے غزہ کے قریب متعدد اسرائیلی قصبوں اور فوجی مراکز میں عسکریت پسندوں کے ساتھ لڑائی کی تصدیق کی ہے اور وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو نے جوابی کارروائی کا عہد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن کو ایسی قیمت ادا کرنا ہو گی جس کا اس نے کبھی سوچا بھی نہ ہو۔ ہم جنگ میں ہیں اور ہم اسے جیتیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں