اسرائیلی افواج کا جبالیا

اسرائیلی بری، بحری اور فضائی فوج کی شمالی غزہ پر 3 اطراف سے شدید بمباری

غزہ (عکس آن لائن) اسرائیلی بری، بحری اور فضائی فوج نے شمالی غزہ پر 3 اطراف سے شدید بمباری کرتے ہوئے غزہ میں زمینی آپریشن مزید وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے مزید 300 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد ساڑھے سات ہزار کے قریب پہنچ گئی ،21 ہزار زخمی ہیں۔ جاں بحق افراد میں اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کے 53 اہلکار بھی شامل ہیں، پندرہ افراد صرف ایک ہی روز میں مارے گئے۔علاوہ ازیں نسل کشی پر پردہ ڈالنے کے لیے اسرائیل نے غزہ میں کمیونی کیشن اور انٹرنیٹ کا نظام تباہ کردیا۔

فلسطینی وزیراعظم کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی معطلی غزہ پٹی پر زمینی حملے کا پیش خیمہ ہے۔ حماس نے ہر محاذ اور ہر انداز میں اسرائیل کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد بھی منظور کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں