اسد قیصر

اسد قیصر کی جوڈیشل ریمانڈ کیخلاف درخواست پرسماعت19 نومبر تک ملتوی

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کیخلاف اسد قیصر کے وکیل کی جانب سے ہی التوا کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کیخلاف اسد قیصر کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ جونیئر وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ بیرسٹر گوہر شہر سے باہر ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔اسد قیصر کو اینٹی کرپشن صوابی میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا،سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں