اسد عمر

اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس، پانی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمرکی زیر صدارت اجلاس میں بتایاگیا ہے ،

کہ رواں ماہ کے آخر تک پانی کی فراہمی کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آجائے گی۔

کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت اسلام آباد میں پانی کی فراہمی میں بہتری میں پیشرفت کا جائزہ

لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں چیف میونسپل آفیسر نے بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں پانی کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے

کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اعلا میہ میں کہاگیاکہ پونان فقیران سے آئی ٹین ون سیکٹر جانے والے راستے

اور سمیلی واٹر کنڈکشن لائنوں پر مین کنڈکشن لائن کو ٹھیک کرنے کے لیے جام جاری ہے۔

اعلامیہ میں کہاگیاکہ پلان میں پینے کے صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹوں کی بحالی اور نئے ٹیوب ویلوں کی موجودہ

اور تنصیب کی دیگر تدبیریں بھی شامل ہیں۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ ہنگامی صورتحال کے لئے غیر فعال پانی کے

ٹینکروں کی مرمت کردی گئی ہے، غیر قانونی پانی کے کنکشنز کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے،

رواں ماہ کے آخر تک پانی کی فراہمی کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آجائے گی۔

اسد عمر نے کہاکہ غیر قانونی کنکشنز کو فوری ختم کیا جائے اور مجرموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی

جائے ، گرمیوں کے مہینوں میں آئی ٹین کے رہائشیوں کو پانی کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مختلف

سرگرمیوں پر جاری کام کی رفتار کو تیز کیا جائے،

پانی کی مناسب اور مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کافی مالی وسائل مہیا کردیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں