وزیراعظم عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماء اسد عمر ک

اسد عمر کو وزارت منصوبہ بندی کا قلمدان سونپ دیا گیا

اسلام آباد( عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماء اسد عمر کوکابینہ میں اہم ذمہ داری سونپ دی، اسد عمر کو وزارت منصوبہ بندی کا قلمدان سونپ دیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کیا گیا ہے۔
اسد عمر منصوبہ بندی اور سپیشل انییشٹو جبکہ خسرو بختیار کو پٹرولیم کا وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں جلد نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔ واضح رہے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء رکن قومی اسمبلی اسد عمر اس سے قبل وزارت خزانہ کے وزیر بھی رہ چکے ہیں تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آؤٹ پیکج کے لیے مذاکرات کے دوران انہیں وزارت سے ہٹانے سے متعلق خبریں سرگرم تھیں، کہ ان کی وجہ سے خزانے کو بھاری نقصان ہوا اور آئی ایم ایف پیکج پر ڈیل بھی نہیں کرپائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں