اسد عمر

اسدعمر کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمہ کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع

اسلام آ باد (عکس آن لائن )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسدعمرکے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمہ اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی گئی۔ کیس کی سماعت کے دوران معاون وکیل نے کہا پراسیکیوٹر کی والدہ فوت ہوگئی ہیں، وہ چھٹی پر ہیں، سماعت کو ملتوی کیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پراسیکیوٹر تو آئے ہی نہیں،اگلی تاریخ رکھ لیتے ہیں،وکیل اسد عمرنے کہا میں چاہتا ہوں آج ہی اس کے دلائل مکمل کردوں۔ دوران سماعت اسد عمر کا مکالمہ،کہا واحد آدمی ہوں جس کے 9 اور 10 مئی کے حوالے سے بیانات ہیں،آپ کو اور مجھے بھی پتہ ہے کہ کیس میں کچھ نہیں۔بابراعوان بیرون ملک ہونے کے باعث نہ آئے۔عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی 10 جون تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں