اسلام آباد (عکس آن لائن)اسلام آباد سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے اسحاق ڈار کے کاغذات منظور کرلیے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسحاق ڈار کے کاغذات پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا، 2 اپریل کو سینیٹ الیکشن ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 2 سال پہلے بھی کہا تھا کہ ملک کو میثاق معیشت کی ضرورت ہے، شہباز شریف کی میثاق معیشت والی بات کا مذاق اڑایا گیا تھا۔