وزیراعظم شہباز شریف

ارشد آپ کو آپ کی کامیابی بہت بہت مبارک ہو، وزیراعظم

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ صبح سویرے اٹھتے ہی بہت ہی حیران کن خبر سنی ، ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔

ان کی انتھک کوشش، ولولہ اور سخت محنت نوجوانوں کے لیے سبق آموز ہے، ارشد آپ کو آپ کی کامیابی بہت بہت مبارک ہو۔ کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے سبز ہلالی پرچم سب سے اونچا کر دیا، جیولین تھرو میں ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ انہوں نے نوے اعشاریہ ایک آٹھ میٹر کی تھرو پھینکی کرچوبیس سال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ۔ ارشد ندیم سب سے بڑی تھرو کرنے والے دوسرے ایشین کھلاڑی بھی بن گئے ۔ یہ ارشد ندیم کے کیریئر کی بھی سب سے لمبی تھرو تھی۔ تائیوان کے چاوسن چینگ 2017میں 91 اعشاریہ میٹر کی تھرو کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں